15 اپریل، 2016

کیپٹن اجمل شہید (چترالی ) کے لئے تمغہ بسالت (سِتارَہِ بَسالَت) ، شہید کے رشتہ دار نے آرمی چیف سے وصول کیا




راولپنڈی (ٹائمز آف چترال 15 اپریل 2016) جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں گزشتہ روز پاک فوج کے شہدااور غازیوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازت دیئے۔ یہ اعزازت آرمی کے جوانوں کی ضرب عظب میں جوان مردی، شجاعت اور عالی ہمتی کے اعتراف میں دیئے گئے۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں غازی بھی شریک تھے۔

ضرب عظب میں شہید ہونے والے کیپٹن اجمل چترالی کے 
عزیزاور رشتے دار بھی شریک تھے۔ 35 آفیسراور جوانوں کو تمغہ  بسالت سے نوازا گیا اور 35 آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا ۔ اقوام متحدہ کی امن فورس میں خدمات دینے والے 5 آفیسر ز کو یونیائیٹڈ نیشل مڈل دیئے گئے۔ کیپٹن اجمل شہید کے تمغہ بسالت (سِتارَہِ بَسالَت) ان کی رشتہ دار نے آرمی چیف سے وصول کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget