18 اپریل، 2016

چترال کے یارخون اور لاسپور گاوں میں پن بجلی گھروں کے لئے سروے

 

چترال (ابوالحسنین۔ ٹائمز آف چترال 18 اپریل 2016) چترال کے یارخون اور لاسپور گاوں میں پن بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے سروے کرنے کے لئے پروپوزلز طلب کئے گئے ہیں۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کے ڈبلیو ای ایس II (واٹر اینڈ انرجی سیکیوریٹی تھرو مائیکرو ہائیڈلز) کے تحت دلچسی رکھنے والے سندیافتہ کنسلٹنٹ کمپنیز سے سروے اور تجاویز طلب کئے گئے ہیں۔ کمپنیز ان دیہات میں سروے کرکے مناسب مقامات کی نشاندہی کرین گی ان سرویز اور تجاویز کی روشنی میں مناسب مقامات پر پن بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ اس منصوبے سے متعلق اشتہار 18 اپریل 2016 کو ڈان اخبار میں دیا گیا ہے۔

ان منصوبوں کا مقصد قدرتی وسائل کو عوامی بہبود کے کام میں استعمال کرکے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کی تباہ کاریوں سے دیہات کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس منصوبے کا دوسرا اہم مقصد ہے قدرتی وسائل کا تحفظ ہے۔ چترال کے لوگ ایندھن کے طور پر لکڑی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جنگلات کا بے رحمانہ کٹائو جاری ہے۔ ایسے منصوبوں سے عوام کو اینڈھن کا متبادبل ذریعہ میسر آئے گا اور لوگ لکڑی کے بجائے ماحول دوست ذریعہ ، بجلی پر انحصار کریں گے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget