21 اپریل، 2016

گلگت سے تعلق رکھنے والے آغاخان یونیوسٹی کے طالب علم کی خودکشی

 

کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) نرسنگ کے سیکنڈایئر کے طالب علم وسیم اللہ حسین نے بدھ  کی رات آغاخان یونیورسٹی کے ہاسٹل کے اپنے کمرے میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔  یہ بات سیکیوریٹی گارڈ نے میڈیا کو بتائی تاہم شعبے کے ممبرز اس پر کومنٹ دینے سے گریز کیے۔ طالب علم کا تعلق گلگت سے ہے۔ طالب علم مکمل سکالرشپ کے تحت تعلیم حاصل کررہا تھا۔ خودکشی کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔  خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 2010 میں چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم اشفاق حسین نے بھی چھت سے خود لٹکا کر خودکشی کی تھی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget