23 اپریل، 2016

چترال، لاسپور میں غلطی سے بندوق چل جانے سے فرسٹ ایئر کا طالب علم جان بحق




چترال (امیر نیاب، ٹائمز آف چترال 23 اپریل2016) چترال کے دور دراز علاقے لاسپور کے ہرچین گائوں میں ایک طالب علم غلطی سے بندوق چل جانے سے جان بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ 

طالب علم کے گھر والوں کا کہنا کہ میرحسین ولد عبدالغنی فرسٹ ایئر سائنس کا طالب علم تھا۔ گزشتہ روز اپنے ایک عزیز اعجاز احمد کے ہمراہ ہرچین گاوں کے نزدیکی پہاڑی جنگل میں شکار کے لئے گئے۔ بندوق میں گولی لوڈ کرکے تیار تھا، چلتے ہوئے پاوں پھسلا اور بندوق چل گیا اوربندوق کی گولیاں میر حسین کو لگیں۔ حسین کو خون میں لت پر دیکھ اس کے ہمراہ موجود اس کا چچا ہوش حواس کھو بیٹھا اور وہ بھی بے ہوش ہوکرزمین پر گرگیا۔ فائر کی آواز سن کر قریب موجود لوگ جائے وقوعہ کی جانب دوڑے اور خون میں لت پت حسین کو مردہ حالت میں پایا جبکہ اس کا انکل بے ہوشی کے عالم میں زمین پر پڑے تھے۔ میر حسین کے جسد حاکی کو ان کے گھر لائے اور کچھ لوگ اس کے انکل کو قریبی مرکز صحت لے گئے جہاں سے کچھ دیر بعد انہیں ڈسچار چ کیا گیا۔

میر حسین وادی لاسپور کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر نگاہبان شاہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ بندوق کے استعمال کے لئے حکومتی ضابطہ اخلاق نہ ہونے اور والدین کی جانب سے بچوں کو کھلی چھوٹ دیئے جانے کے باعث بچے بندوقوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہیں جس انجام اس قسم کے واقعات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget