اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اپریل، 2016

ایک سال کے اندر دوسرا بڑا زلزلہ آگیا، سائنس دانوں کی پیشگوئیاں سچ ہورہی ہیں

 

 پشاور(ٹائمز آف چترال 11 اپریل 2016) اتوار کے روز خیبرپختونخواہ سمیت ملک  کے بیشتر حصوں میں آنے والے 6.6 کی شدت کے زلزلے نے ایک بار پھر دلوں کو ہلادیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور دیواریں گرنے سے 6 افراد جان بحق ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کے پی میں 20 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔ ایک شخص گلگت بلتستان میں جان بحق ہوگیا۔ کئی مقامات پر پہاڑی تودے گھروں پر گرے۔

زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک افغانستان کا شمال مشرق تھا، جس کی گہرائی 210 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے بھارت کے نیو دہلی، تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے اور افغانستان کی شمالی سرحد تک کے علاقے جھول اٹھے۔ پاکستان میں جھٹکے چترال، گلگت بلتستان، اسلام آباد، لاہور تک محسوس کئے گئے۔ 

گزشتہ سال اکتوبر میں آنے والے 7.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔ گزشتہ سال افغانستان اور پاکستان میں 400 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں