8 اپریل، 2016

بارشوں سے شدید متاثر گلگت بلتستان میں فوکس پاکستان خدمات کی فراہمی میں مصروف، ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو گلگت پہنچایا جارہا


آغا خان فائونڈیشن کے تحت فوکس پاکستان کے رضا کار گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل

گلگت (ٹائمز آف چترال 8 اپریل 2016) آغا خان ڈیلولپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارے فوکس ہیو مینٹرین اسسٹنس گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے اب تک 37متاثرہ گھرانوں کو ونٹراسزڈ ٹینٹ ، کمبل ، ترپال شیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ ساتھ ہی ساتھ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری کا جائزاتی کام بھی جاری وساری ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹینٹس بھی ہیلی کاپٹر سے متاثرہ علاقوں میں پہنچادئیے گئے ہیں۔ ضلع غذر سے 10 انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت پہنچایا گیا اورگلگت بلتستان دیگر علاقوں سے بھی مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹرگلگت کے ہسپتالوں میں پہنچایا جائے گا متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔



گزشتہ سال فوکس پاکستان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ادارے کی جانب سے227زلزہ متاثرہ گھرانوں کو ونٹراسزڈ ٹینٹ ،پانچ سو سے زیادہ کمبل ،پانچ سو ترپال شیٹس تقسیم کئے گئے ۔فوکس کی جانب سے 583گھرانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔جبکہ 583متاثرہ گھرانوں کو فی کس امدادی پیکیج میں ایک لاکھ کلو آٹا،12500 لیٹر کوکنگ آئل،25000 کلو چاول،10000 کلو دال، 2500کلو چینی،ا2500کلو چائے،اور ا2500 تھیلا نمک تقسیم کئے گئے۔

اس پورے ایمرجنسی آ پریشن میں فوکس کا عملہ اوررضاکاروں نے سخت محنت اور جان فشانی سے کام لیا ہے جوکہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget