اپریل 8, 2016

رواں ماہ (پورےاپریل کے مہینے) میں چترال کا موسم کیسا رہے گا، مکمل تفصیل جاننے کے لئے پڑھیئے


کراچی (ابوالحسنین ٹائمز آف چترال 8 اپریل 2016) آج بروز جمعہ 8 اپریل 2016 کو چترال میں بادلوں کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی نکلے گی۔ کہیں پر بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ہفتہ 9 اپریل کو بادل چھائیں گے اور کئی جگہوں پر بارش بھی ہوگی۔ اور یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔ اتوار 10 اپریل بعد از دوپہر بارشیں ہونگی اور 11 اپریل کو وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی۔

بروز منگل 12 اپریل سے موسم صاف ہوگا۔ اور آئندہ 5 روز تک مکمل طور پردھوپ نکلے گی۔ 17 اور 18 کو بادل آئیں گے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 19 اور 20 اپریل کو دھوپ نکلے گی۔ 21 اپریل کو بادل آئیں گے لیکن بارش نہیں ہوگی۔ تاہم 22 اور 23 اپریل کو کہیں کہیں بارش ہوگی۔ اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

اسکے بعد 30 اپریل تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ مگر زیادہ دنوں میں بادل چھائے رہیں گے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget