23 مئی، 2016

کوشت کے مقام پرپل ٹوٹنے سے ایک مزدا گاڑی دریا میں گرنے سے پانچ افرادجاں بحق۔

 

چترال(گل حماد فاروقی ) چترال کے بالائی کوشت کے مقام پر دریاپر پُل عبورکرتے ہوئے ایک مزدا گاڑی دریا میں گرنے سے پانچ افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ تھانہ ملکوکے مطابق ایک مزداگاڑی دریا پر پل عبورکررہا تھاکہ مزدا (چھوٹاٹرک)دریا میں گرگیا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک پانچ افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق بلبل خان اور فدا حسین ٹھیکدار اور ایک ڈرائیور کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم ملکو پولیس جائے حادثہ پر جاچکی ہے ان کی آنے کے بعدصحیح اندازہ ہوگاکہ کتنے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

علاقہ کوشت سے فون پر باتیں کرتے ہوئے محمدیونس نے ہمارے نمائندے کوبتایا کہ مرنے والوں میںیونین کونسل کوشت کے سابق ناظم بلبل خان ایوبی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چترال کے ڈپٹی کمشنر پر مشتعل عوام نے پتھراؤ بھی کی اور کل پورے علاقے میں احتجاجی جلوس اور دھرنا بھی دیا جائے گا کیونکہ یہ واقعہ محکمہ مواصلات یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ 

واضح رہے کہ یہ پل پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا جسے بعدمیں فوج کی تعمیراتی کمپنی نے دوبارہ تعمیرکیاتھا

محمد یونس کے مطابق فدا حسن ٹھیکدار کی لاش کوپانی سے برآمدکیاگیاجبکہ باقی چار لاشیں ابھی تک لاپتہ ہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ کل پورے علاقے میں سی اینڈ ڈبلیو محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے حلاف احتجاج بھی ہوگاجنکی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ 



1 تبصرہ:
Write comments
  1. پانچ نہیں تین افراد ۔۔۔ اضافہ نہ کریں پلیز ۔۔ ذمہ دار صحافت کا مظاہرہ کریں تو اچھا ہوگا۔۔۔ گل حماد فاروقی کو اتنے بڑے واقعے کی صحح کوریج کرنا چاہیے یا چپ چاپ رہنا چاہیے۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget