اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 جون، 2016

ریشن میں بھوک ہڑتال کو آج 11 روز ہوگئے، بجلی گھر کی مشینری اسلام آباد منتقل کردی گئی

 

چترال، ریشن (ابوالحسنین: ٹائمز آف چترال 01 جون 2016 )  ریشن میں جاری دھرنے اور بھوک ہڑتال کو 11 روز ہوگئے۔ بھوک ہڑتال ریشن بجلی گھر کی جلد بحالی کے لئے کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال 2015 جولائی میں آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والے 4 میگاواٹ پیداواری گنجائش کا مذکوہ بجلی گھر ایک سال سے بند پڑا ہوا ہے۔ کئی مرتبہ توجہ دلائو جلسے جلوسوں کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ مظاہرین سے نہیں ملا اور نہ بجلی گھر پر کام شروع کرنے کی کوئی یقین دہانی کرائی۔


ذرائع کے مطابق ریشن بجلی گھر کی متاثرہ مشینوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کی ضروری مرمت کی جائے گی۔ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے مطابق 70 فیصد مشینری کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب مشینیں مرمت ہوکر واپس آئیں گی اور بجلی گھر پر کام شروع ہوگا۔ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب کسی قسم کی یقین دہائی نہ ہونے کی وجہ سے ریشن میں بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کو آج 11 روز گزر گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں