اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

30 جون، 2016

طالبان کے خود کش حملے میں افغان پولیس کے 27 کیڈٹس ہلاک، 40 زخمی


افغانستان ( وقائع نگار : ٹائمز آف چترال 30 جون 2016) جمعرات 30 جون 2016 کو 2 طالبان خود کش حملہ آوروں نے افغان پولیس کیڈٹس کی بس پر حملہ کردیا بس افغان پولیس نئے سند یافتہ کیڈٹس کو لیکر کابل کے مغربی حصے کے نواح کی جانب جارہی تھی۔ افغان پولیس کی گرین بسین طالبان کے لئے قابل شناخت ہیں اور نشانہ بنانے کے لئے آسان ہدف ہیں ، دارالحکومت کابل کے نواحی وردک صوبے میں طالبان کے حملے میں کئی بسیں تباہ ہوگئیں اور ملبے کا ڈھیر دور دور تک پھیل گیا۔ افغان حکومت کی وزارت داخلہ نے 27 اہلکاروں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ حملے میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان کی جانب ماہ مبارک رمضان میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑ احملہ ہے۔ 

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 150 اہلکاروں کو مار دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پہلے حملے میں پولیس کیڈٹس اور ان کے تربیت کار وں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، پھر جب امدادی کارکن اور ایمرجنسی سروس پہنچی تو دوسرے بمبار نے اپنی کار دھماکے سے اڑا دیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں