اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

30 جون، 2016

ایئر پورٹ پر 3 خود کش دھماکے، 42 ہلاکتیں ہر طرف تباہی پھیل گئی

 

استنبول (ٹائمز آف چترال: ویب ڈیسک 30 جون 2016) ترکی کے دارلحکومت استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر3 خود کش دھماکوں سے تباہی پھیل گئی۔ 42 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ 250 سے زائد زخمی ہیں۔ تین خود کش بمباروں نے پہلے فائرنگ کی پھر دھماکے سے خود کو اڑادیئے۔ منگل کی رات کو ٹیکسی میں آتش گیر مادوں ، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں سے لیس تینوں افراد ایئر پورٹ پہنچے، پہلے فائرنگ کرکے بھگدڑ مچادی پھر دھکاکوں سے خود کا اڑا دیا۔ 



ترک حکام نے اسلامک اسٹیٹ پر حملے کا الزام لگا دیا۔ ترکی کا اتاترک ایئر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں سے ایک ہے۔ اور ترکی نیٹو اہم اتحادی ہے اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں نیٹو افواج کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کررہا ہے۔ حملے کے بعد کسی گروہ نے تاحال ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

ترکی کے صدر ظیب اردگان نے حملے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک ٹرننگ پوائںٹ قرار دیا ہے۔ 

ترکی پر اس سال کئے جانے والے حملوں میں اس مرتبہ دہشت گردوں نے ترکی کے مصروف ترین ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایئر پورٹ مسلم دنیا میں استنبول کے کردار کی ایک اہم نشانی مانا جاتا ہے۔ استنبول ایک کھلا شہر ہے اور دنیا کے ہر شہری کے لئے کھلا ہے۔ اور یورپ اور ایشیاء کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں