اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 جون، 2016

رمضان راشن تقسیم مہم: کوکا۔کولا بیوریجزپاکستان نے 50 لاکھ کا راشن مستحقین میں تقسیم کئے


کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے پبلک افیئرز منیجر عمران اصغر ڈوگر چوتھی سالانہ رمضان راشن مہم کے دوران مستحقین میں راشن تقسیم کررہے ہیں، اس مہم میں 50 لاکھ روپے مالیت کے راشن کے 2 ہزار ڈبے تقسیم کئے گئے۔


لاہور: کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان (سی سی بی پی ایل) نے کامیابی کے ساتھ چوتھی سالانہ رمضان راشن تقسیم مہم مکمل کرلی۔ اس مہم میں ماہ رمضان کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلقات رکھنے والوں کی امداد کی گئی۔ رواں سال کمپنی نے اپنے ملازمین کے تعاون کے ساتھ 50 لاکھ روپے جمع کئے اور 10 ہزار افراد میں 2 ہزار فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ گزشتہ چار سالوں میں کمپنی نے اپنے ملازمین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بنیادی خوراک کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا تعاون فراہم کیا۔ 

سی سی بی پی ایل کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز ظفر عباس جعفری نے بتایا،
 "ہر اچھے کام کی ابتدا اپنے ارد گرد کے لوگوں سے ہوتی ہے۔ اس لئے ہر سال کی طرح رواں رمضان میں بھی ہم اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ذاتی طور پر وہاں موجود ہوں، ان مستحق افراد کو صرف راشن تقسیم کرنے کے لئے نہیں ملیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ تعلق قائم کریں جہاں ہم فعال ہیں۔ اس مہم میں سی سی بی پی ایل کو ہمیشہ بہت سے قابل ذکر سبق حاصل ہوئے ہیں۔ جیسے کسی کی امداد سے ہم بطور ٹیم مستحکم ہوتے ہیں، بڑے کام کے لئے اپنے انفرادی اختلافات پر قابو پالیتے ہیں۔ ایک ادارے کے طور پر ہم معاشرے کی خدمت کے مواقع ہمیشہ تلاش کرتے رہتے ہیں کہ ان کی اس طرح مدد کریں جہاں انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ "



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں