جون 17, 2016

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کھاں دم تھا....تحریر نگھت حمید..... پرواک

 


جناب اسسٹنٹ کمشنر بونی...... 

آپ کی توجہ کیلئے عرض ہے.کہ گزشتہ سیلاب اور زلزلے کے بعد عوام پرواک نے سولر انرجی پاور پروگرام کے تحت آپ کے شان عالی میں سولرز پاور کے حصول کیلئے درخواستیں دی تھیں...جس کے بعد  پرواک کے  اکثر مقامی افراد نے یو سی چیرمین اور متعلقه محکمے کے پاس  فی گھرانه ساڑہے نو ہزار روپےکے حساب سے اپنے پیسے جمع کرواۓ تھے۔ اور مجموعی طور پر لاکھوں کے حساب سے یہ پیسے جمع ہوۓ تھے..لیکن پورے 10 مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک نه ان گھرانوں کو سولرز کی فراہمی کا کچھ پته چلا نہ وه پیسے واپس دینے کا....آخر ماجرا کیا ہے...کہیں یه غریب عوام کو لوٹنے کا کوئی ڈرامہ تو نہیں تھا. ....اگر نھیں تو پھر ابھی تک ان افراد کو یہ سولرز ملے کیوں نھیں.....اگر سولرز نہ مل رہے تو پھر ابھی تک یہ پیسے واپس کیوں نھیں کر  رہے...... جناب والا .....ہم جو مختلف آفات و مشکلات کے ستائے عوام  کی صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ حکومت وقت، عوامی نمائندے اور آپ انتظامیہ کے ذمہ دار عہده داران اگر عوام کو کچھ ریلیف پهنچانا  نھیں چاہتے اور اگر عوام کیلیے کچھ کر نھیں سکتے اور عوام کی مدد  کر نھیں  سکتے..

 تو خدا را عوام کی زخموں پر نمک پاشی اور عوام کی مشکلات اور بڑہانا چھوڑ دے اور ھمیں ھمارے حال پہ ہی چھوڑ دو توآپ کرم نواوں کی کرم ہوگی...... 
اور  اگرابھی بھی سولرز کی فراہمی آپ حضرات سے نھیں ہو پا رہی تو براه کرم  ہمارے ساڑھے نو ہزار(9500) روپے کے حساب سے دس مھینے کے سود سمیت ھمارے پیسے جلد سے جلد ہمیں واپس کر دو.....

مشکلات کی گھڑی میں آپ سب اور دوسرے نمائندوں نے ہم عوام کو حد البساط بہت ٹرخایا..اب ہم مزید آپ جناب عالی و عالیان کے نرغے میں رہنا نھیں چاہتے..... ...............


 نگھت حمید..... پرواک....



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget