جون 30, 2016

خیبر پخونخواہ پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ افغانستان کا حصہ ہے: محمود اچکزئی کی ملک سے غداری

اسلام آباد ( وقائع نگار : ٹائمز آف چترال 30 جون 2016) پختون ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے ملک سے غداری کی مثال قائم کردی۔ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے نیشنل اسمبلی کے ممبر ہونے کے ساتھ ملک کے خلاف ایسا بیان دے دیا جس نے پاکستانی حکام اور سچے پاکستانیوں کے دلوں کو ہلاکر رکھ دیا۔ اچکزئی نے حالیہ بیان میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کو افغانستا ن کا حصہ قرار دیتے ہوئے حکومت اور اداروں کو خبردار کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کا اپنے ملک میں رہنے دیا جائے یہ انکی کی اپنی سرزمین ہے۔ 

اپنے متنازع اور انہتائی غیر دانشمندانہ بیان میں اچکزئی نے براہ راست صوبہ خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے دیا ہے۔ افغانی میڈیا میں چھپنے والے بیان میں اچکزئی نے افغان پناہ گزینوں سے ہمدردی جتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ ان کی اپنی سر زمین ہے جب تک چاہیں بلا خوف و خطر یہاں رہ سکتے ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget