20 جون، 2016

چترال کے بالائی علاقے پشک کی دو معذور بیٹیوں کے مفت علاج کیلئے بوڑھے باپ کا مخیرحضرات سے امداد کی اپیل

 


چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے ویکوم کے قریب پشک گاؤں میں پیدائشی طور پر دو معزور بہنیں بدیغ الجمال اور خنزہ کائی جن کی عمریں بیس سال سے زیادہ ہیں نہایت بے بسی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

ان دومعذور بہنوں کی نہ تو کوئی بھائی ہے نہ بہن بلکہ ان کی ماں کو بھی اس کے باپ نے فارغ کرکے دوسری شادی کرلی اور ان کا باپ سید عاقل شاہ جن کی عمر 75 سے زیادہ ہے خود بھی آنکھ سے معذور ہے۔ یہ بوڑھا باپ نہ تو محنت مزدوری کرسکتا ہے نہ کوئی اور کام کاج۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں۔

ان معذور بہنوں کی سوتیلی ماں کا کہنا ہے کہ میں ان کو زبردستی کھانا تو کھلادیتی ہوں مگر کپڑے پہنتے وقت ضد کرکے انکار کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جو امدادی کارڈ ہے وہ بھی ان معذور بہنوں اور معذور بوڑھے باپ کو نہیں ملا انہوں نے الزام لگایا کہ اکثر افیسر لوگ، سرکاری ملازمیں اور صاحب حیثیت لوگوں کو BISP کارڈ ملے ہیں مگر غریب ، معذور اور نادار لوگ اس سے محروم رہ چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی جانب سے انصاف کارڈ بھی ان کو نہیں ملا اور صوبائی حکومت کی طرف سے صحت کارڈ جس کے ذریعے ایسے نادار لوگوں کی مفت علاج معالجہ ہوگا وہ بھی ان دو معذور بہنوں کو نہیں ملا بلکہ وہ اکثر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے مطابق ان لوگوں کو دئے گئے جن کو BISP کارڈ جاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھر کے چار کمریں زلزلے کی وجہ سے زمین بوس ہوئے ہیں مگر نہ تو مجھے حکومت کی طرف سے امدادی رقم کا ایک لاکھ روپے کا چیک ملا نہ کوئی دوسرا امدادی سامان بلکہ یہ چیک بھی اکثر ایسے لوگوں کو ملے جن کا کوئی نقصان بھی نہیں ہو ا ہے مگر ان کوئی پٹھواری یا افسر رشتہ دار ہے تو ان کو یہ چیک اور امدادی سامان دلوائے گئے۔ 

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے کہ ان کی دو معذور بیٹیاں ابھی تک BISP، کارڈ، انصاف کارڈ اور صحت سہولت پروگرام اور امدادی چیک سے کیوں محروم رہ چکے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ ان کی دومعذور بیٹیوں کی مفت علاج ان کو کھانے پینے کی چیزیں دلوانے کیلئے حکومت بندوبست کرے اور ان کے ساتھ مدد کرے تاکہ یہ غریب گھرانہ فاقہ کا شکار نہ ہو اور چونکہ ان کے ہاں کوئی نرینہ اولاد بیٹا نہیں ہے حکومت ان کی تباہ شدہ مکان کی دوبارہ تعمیر کیلئے بھی بندوبست کرے ۔ 

سید عاقل شاہ کے ساتھ 03470102796 اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget