اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 جون، 2016

جوبلی لائف انشورنس نے انڈس ہسپتال کے لئے عطیات جمع کرنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مہم شروع کردی

 



کراچی: پاکستان کی صف اول کی لائف انشورنس فراہم کرنے والے ادارے جوبلی لائف نے انڈس اسپتال کے لئے عطیات جمع کرنے کی خاطر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کا مقصد انڈس ہسپتال کو عطیات جمع کرنے کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے۔

رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں تمام مسلمان اپنی زکوٰة کی ادائیگی کے مواقع تلاش کرتے ہیں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے افراد کی ان عطیات تک کی رسائی ہوسکے۔ جوبلی لائف کی اس سرگرمی کا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف اسپتال کے لئے وسائل جمع کئے جائیں بلکہ مجموعی طور پر ان افراد کے لئے احساس اجاگر کیا جائے جو صحت عامہ کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں۔ 

اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جوبلی لائف کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد نے بتایا، "رمضان بانٹنے کا مہینہ ہے اور اصل امتحان یہ ہے کہ ہم اپنے آپ سے پہلے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوں۔ جوبلی لائف کی جانب سے ہم ہر شخص کے لئے معیاری صحت عامہ کی سہولت کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور اس طرح کے اقدامات کے ساتھ ہم مل کر اس کو یقینی بناسکتے ہیں۔ "

اس مہم میں شرکت نہایت آسان ہے۔ جوبلی لائف اپنے فیس بک کے پیج https://www.facebook.com/JubileeLifeInsurance) ( پر موجود اپنے مداحوں سے عطیات دینے کی گذارش کرے گی۔ فینز کسی بھی پوسٹ کو لائیک، شیئر یا اس پر اپنی رائے دینے پر کمپنی کی طرف سے دس روپے عطیہ کر دیئے جائیں گے۔ اگر کوئی براہ راست انڈس ہسپتال کو عطیہ کرنا چاہتا ہے تو وہ براہ راست انڈس ہسپتال کے کراﺅڈ فنڈنگ پورٹل (http://supportindushospital.org/projects/jli) پر جا کر عطیہ دے سکتا ہے۔ اس پورٹل پر جوبلی لائف نے انڈس ہسپتال کو معاونت فراہم کی ہے۔ انڈس اسپتال اپنے مریضوں کو بلامعاوضہ صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اسپتال کامیابی کے ساتھ کراچی میں اپنے بلڈ سینٹر، ریسرچ سینٹر اور ٹی آئی ایچ سروس پر مشتمل جدید ترین سہولیات کے ذریعے غریبوں کے علاج کے لئے پرعزم ہے۔ 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED) کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاں (زندگی ، صحت اور جنر ل) پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی بیمہ کے منفرد انداز میں ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظ،دولت کی بڑی مقدار ، خواتین کیلئے انشورنس کے منصوبے ، دیہی بیمہ اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں