جولائی 5, 2016

تاریخ کا خوفناک ترین بم دھماکہ، 200 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی۔ ہرطرف تباہی کا عالم


بغداد (ٹائمز آف چترال : مانیٹرنگ ڈیسک 4 جولائی 2016) عراق کے شہر بغداد میں تاریخ کے بدترین بم دھماکوں میں اب تک 200 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ آف عراق ایںڈ لیونٹ نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پے درپے دھماکوں اورشہریوں کی یوں  ہلاکتوں نے بغداد کے شہریوں کے غم و غصے میں اضافہ کردیا ہے۔ آئی ایس آئی ایل کے خلاف حکومت کی ناکامی پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

طاقت ور دھماکے اتوار کے روز ہوئے تھے۔ ماہ مبارک کے آخری ایام میں شام کے اوقات بغداد کی گلیاں نوجوان لوگوں سے بھری ہوتی ہیں۔ 

اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 150 بتائی گئی تھی لیکن پیر کے روز تک یہ تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ جہاں پر دھماکہ ہو یہ بغداد کی مصروف شاپنگ سٹریٹ ہے۔ لوگ روزہ افطارکرنے کے بعد بڑی تعداد میں یہاں پر آتے ہیں۔ عید الفطر میں محض چند روز رہ گئے ہیں اس لئے بھی کافی تعداد میں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget