جولائی 15, 2016

چترال میں سیلاب میں بہہ جانے والوں میں سے مزید 3 لاشیں مل گئیں

 

چترال (ٹائمز آف چترال 9 جولائی 2016)  ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم فلڈ کنٹرول روم کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں رات آئے سیلاب میں بہہ جانے والے افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئیں۔ یہ لاشیں افغانستان کے ضلع ناریئے میں جمعرات کو ملی ہیں۔ لاشوں کی شناخت محسنہ دختر طاہر، عمران الدین ولد عثمان اور عبیدالرحمان کے نوعمر بیٹے سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو افغان حکام نے ارندو چیک پوسٹ پر پاکستانی حکام کا حوالہ کیا، جنہیں ارسون لے جاکر دفنایا گیا۔ سیلاب میں بہہ کر جان بحق ہونے والے افراد میں سے 29 کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں جبکہ 7 ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget