6 جولائی، 2016

چترال سیلاب، افغان حکام سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی لاشوں کی واپسی کے عوض فی لاش 30 ہزار مانگ رہے ہیں

 

چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) گزشتہ دنوں چترال کے علاقے اُرسون میں سیلاب سے 52 افراد سیلاب میں بہہ کر جان بحق ہوگئے تھے۔ جن میں سے 18 افراد کی لاش پاکستانی حدود میں نکال لی گئیں تھیں، بعض افراد کی لاشیں دریائے چترال میں بہہ کر افغانستان پہنچ گئیں تھیں۔ جنہیں افغانستان میں نکال کر افغان حکام اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور لواحقین سے واپسی کے لئے فی لاش 25 سے 30 ہزار روپے طلب کررہے ہیں۔ پاک فوج نے کچھ لاشوں کو 20 ہزار فی لاش ادا کرکے کنڑ سے لاشوں کو افغان حکام سے وصول کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔ 10 سے زیادہ افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 7 لاشیں اب بھی افغان حکام کے پاس ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget