31 جولائی، 2016

افغان طالبان کا چترال پر دوسرا حملہ، 5 چرواہوں کو جان سے مارکر سینکڑوں مویشی لوٹ کر لے گئے

 


چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) چترال کے وادی کیلاش کے علاقے بریر میں افغان طالبان مسلسل دومرتبہ پاکستانی سرحد کے اندر داخل ہوگئے۔  دہشت گردوں نے پہلے حملے کیلاش قبلیے سے تعلق رکھنے 2 چرواہوں کو قتل کرکے سینکڑوں کی تعداد میں مویوشی اپنے ساتھ افغانستان لے گئے تھے، ہفتے کے روز ایک بار پھر کیلاش چرواہوں پر دھاوا بول دیا اور مختلف بریر کیلاش کے علاقوں میں  3 مزید چرواہوں کو جان سے مار کر ہزاروں کی تعداد میں بکریں چھین کے افغانستان لے گئے۔

ذرائع کے مطابق چترال کے وادی کیلاش کے علاقے بریر میں افغان طالبان نے مقامی چرواہوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ آور ہوئے، پہلے حملے میں 2 چرواہوں کو جان سے مارکر مویشی لوٹ کر لے گئے تھے دوسرے حملے میں 3 چرواہوں کو قتل کرکے 7 سو سے زائد جانور لوٹ کر لے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور کیلاش چروہوں کی جانب سے مزاحمت پر 3 چرواہوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیٹر اور بکریاں لے کر افغانستان فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 درجن سے زائد تھی اور ہتھیاروں سے لیس تھے۔ دہشت گرد ساتھ گاڑیاں بھی تھیں جن پر جانوروں کو لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے افغانستان بھاگ گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget