25 جولائی، 2016

شندور پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی سی غذر ہٹ تعمیر کروانے کی کوشش کی تھی

 

چترال (گل حماد فاروقی) دنیا کے سب سے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پر گلگت بلتستان کی ضلع غذر کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔چترال کے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ چند دن پہلے گلگت اور چترال کے ٹیموں کے نمائندوں کے درمیان ایک اجلاس ہوا تھا اور اس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تین روزہ جشن شندور میں دونوں ضلعوں کے ٹیمیں حصہ لیں گے۔ مگر اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع غذر کی جانب سے شندور میں ہٹ یعنی تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے کو فوری طور پر رفع دفع نہیں کیا گیا تو بہت بڑے پیمانے پر تصادم اور اس میں انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا بھی حدشہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مداحلت کرتے ہوئے اس غیر قانونی قبضہ کی روک تھام نہیں کی تو لاسپور کے عوام خود اپنی زمین کی حفاظت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے بھی شندور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تصدیق کی ہے۔ 

دریں اثناء چترال سے منتحب رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے ضلع غذر کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ضلعوں کو لڑانے کی سازش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ایک انچ زمین بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے اور ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر شندور کا میلہ منسوح ہوجاتا ہے تو اس کی پرواہ نہیں بے شک جشن شندور منسوح ہو مگر ہم اپنی زمین پر غذر کی انتظامیہ کو قبضہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ 29 سے 31 تاریح کو سالانہ تین روزہ جشن شندور کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تاریح تین بار تبدیل ہوئی اور اس میلہ میں گلگت اور چترال کی روایتی پولو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف ملک کے کونے کونے سے بلکہ دنیا بھر سے سیاح چترال اور شندور آتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget