جولائی 25, 2016

شندور#چترال کا حصہ ہے، ڈی سی غذر ہوش کے ناخن لے: سلیم خان، شندور ہمارا چراگاہ ہے اور رہے گا: سردارحسین

 


چترال ( ابوالحسنین : ٹائمز آف چترال 25 جولائی 2016) ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ سید سردار حسین نے کہا ہے کہ شندور کبھی بھی گلگت کا حصہ نہیں رہا ہے۔ یہ ہماری چراگاہ ہے، صدیوں سے لاسپور کے عوام کا چراگاہ ہے۔ شر پسند عناصر شندور کو متنازع بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ جو اپنے مکروہ عمل میں کبھی کامیاب نہٖیں ہونگے۔ ایسے عناصر کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ لوگ نہ صرف دونوں قوموں کے درمیان فساد پیدا کررہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر مقبول شندور میلے کو بھی خراب کررہے ہیں۔ غذر سے لیکر یاسین تک چترالیوں نے حکومت کی ہے۔ جہاں جہاں چترالی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے وہ چترال کے علاقے ہیں۔شندور کبھی متنازع نہیں بناہے کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ یہ چترال کا حصہ ہے۔ گلگت بلتستان کے چند مٹھی بھر شرانگیز عناصر شرانگیزی پھیلارہے ہیں۔ علاقے کا امن تباہ کررہے ہیں۔ سردارحسین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عناصر شر انگیزیوں سے باز رہیں اگر شندور پر ایسی کوئی مہم جوئی کی گئی تو پورا چترال کھڑا ہوگا، جس کے نقصان کی ذمہ دار گلگت بلتستان کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے دونوں جانب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شرپسندوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور پر امن رہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ سلیم خان نے خبردار کیا ہے کہ شندورچترال، خیبرپختونخواہ کا حصہ ہے، اور رہے گا۔ کوئی اسے چترال سے الگ نہیں کرسکتا۔ محض چند شرپسند دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان فساد پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ سلیم خان نے جی بی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی غذر کو شرانگیز بیانات سے باز رکھے۔ شندور فیسٹیول ہو یا نہ ہم اپنی زمین کے ایک انچ پر بھی کسی کو ناجائز قابض ہونے نہیں دیں گے۔ اپنی زمین کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹھیں گے اگرچہ کہ جان بھی چلی جائے۔

ایم پی ایز سلیم خان اور سردارحسین نے شرپسندوں کو خبردار کیا ہے کہ شندور میلے میں کسی قسم کی شرانگیزی سے باز رہیں ورنہ اس کا انجام بھیانگ ہوگا۔ دونوں علاقے امن اور بھائی چارے کے لئے مشہور ہیں۔ دونوں علاقوں کے امن کو سبوتاژ نہ کیا جائے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget