11 جولائی، 2016

دریائے #چترال میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں

چترال(گل حماد فاروقی) تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او کے مطابق دریائے چترال میں راغ لشٹ کے مطابق گرمی سے تنگ آکر دوجونوان دریا میں نہارہے تھے کہ اچانک دریا کی بے رحم موجوں نے ان کو ڈوبودیا ۔ دونوں نوجوان موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔ مقامی رضاکاروں نے لاشیں دریا سے نکالی۔مرنے والوں میں ایک کا تعلق پنجاب جبکہ دوسرے کا تعلق چترال سے تھا۔

پنجاب کا لڑکا اپنے ماموں کے گھر آیا تھا جو رشتہ داروں کے ساتھ راغ لشٹ کے مقام پر سیر کرنے گیا۔ جہاں سے سامبو کمپنی والے گولین گول بجلی گھر کی تعمیر کیلئے یہاں سے بجری نکال رہے ہیں اور یہ جگہہ کافی گہرا ہے۔

پنجاب سے آئے ہوئے مہمان جونہی اس تالاب نما پانی میں نہانے لگا تو پانی کافی گہرا ہونے کی وجہ سے اچانک ڈوبنے لگا۔ جبکہ اس کے ساتھ آیا ہوا ہون فیض آباد سے ماموں زاد بھائی اس کو بچانے لگا۔ وہ اس کو بچاتے بچاتے خود بھی ڈوب گیا۔

مقامی تیراکوں نے دونوں کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کئے۔ ان کے ساتھ آنے والا تیسر ساتھی بچ گیا جنہوں نے پانی میں نہانے سے گریز کیا تھا


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget