جولائی 31, 2016

شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز #چترال سی اور گلگت بی ٹیمیں کامیاب رہیں، فائنل بروز اتوار ہوگا

 

چترال / شندور( نمائندہ ٹائمز آف چترال 30 جولائی 2016)  دنیا کے بلند ترین قدرتی پولو گراونڈ شندور میں چترال کی ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی جاری شندور پولو فیسٹیول 2016 میں دوسرے روز دو میچ کھیلے گئے، پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی کے درمیان ہوا جس میں چترال سی نے گلگت سی کو 5 گولوں کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے دی۔ دوسرا میچ بی ٹیموں کے مابین ہوا جس میں گلگلت بی نے چترال بی کو 2 کے مقابلے میں 5 گولوں سے شکست سے دوچار کیا، پہلے میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت اسمبلی جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی ملاکنڈ ڈویژن تھے۔ دونوں خاص مہمانوں نے کامیاب ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے۔ کمشنر نے میلے کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا، فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈی سی، ڈی پی او اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل نظام الدین کو مبارک باد دی۔ 

کھیل کےساتھ ساتھ سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لئے چترال اور گلگت سکاوٹس کے بینڈز نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال اور گلگت کی پرسوز دھنوں پر دونوں علاقوں کے لوگوں نے رقص پیش کیا۔ شندور میلے کی خاص بات پیراگائیڈنگ ہے، پیرا گائیڈوں نے رنگ برگنے پیراشوٹس کے ذریرے اونچی اڑان بھر کر تماشائیوں سے داد وصول کئے۔
میلے کا فائنل میچ کل بروز اتوار ہوگا۔ چترال اے اور گلگت اے ٹیمیں مد مقابل ہونگی، دوںوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں گی، شائقین اور سیاح محظوظ ہونگے۔ فائنل کے مہمان خصوصی کے طور پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی آمد متوقع ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget