جولائی 5, 2016

روضہ رسول ﷺ کے قریب اور سعودی عرب کے تین شہروں میں خود کش دھماکے


ریاض (ٹائمز آف چترال : مانیٹرنگ ڈیسک 4 جولائی 2016) ماہ مبارک کے آخری ایام میں بروز پیر 4 جولائی کو خود کش بمباروں نے سعودی عرب کے تین شہروں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے آقائے دو جہاں حضور ﷺ کے شہر مبارک کو بھی نہیں بخشا۔ ایک خود کش نے سعودی عرب کے شہر قاطف میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ 

دوسرے حملے میں میں کم بخت نے مسجد نبوی کے سیکیوریٹی ہیڈکوارٹر کے قریب خود دھماکے سے اڑا دیا۔ تصاویر میں مسجد نبوی کے قریب دھواں بلند ہوتی نظر آرہی ہے۔ دہشت گردوں نے دھماکے کے لئے افتاری کے وقت کا انتخاب کیا ۔ جس وقت دھماکے ہوئے اس وقت افتاری کے قریب تھا۔ قاطف میں لوگ عید کا چاند دیکھنے کے لئے جمع تھے جس وقت دھماکہ ہوا۔ جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

مسجد نبوی کے باہر ہونے والے دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر دھواں کے ساتھ آگے کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ یہ دھماکہ روضہ رسول ﷺ کے بالکل قریب ہوا ہے۔ 

ایک اور حملہ جدہ میں واقع سعودی ایمبیسی کے قریب کیا گیا تھا۔ اس میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ایمبیسی کے قریب کھڑی کی اور ریموٹ ڈیوائس سے دھماکہ کیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے تین دھماکوں میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم سعودی ایجنسیوں نے تاحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہ کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget