12 جولائی، 2016

عمران خان کی تیسری #شادی کی وڈیو منظر عام پرآگئی ‘ سوشل میڈیا‘ بحث ومباحثہ۔ دنیا نیوز نے بھی چلادی

اسلام آباد (ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک 12 جولائی 2016) عمران خان نے شادی کی ہیٹرل کرلی۔ لیکن عمران کی جانب سے مسلسل تردید سامنے آرہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں یہ دعویٰ سامنے آگیا ہے کہ تیسری شادی لندن میں ہوگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں ان کے تیسرے نکاح ہوجا نے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ نکاح کی تقریب کی مبینہ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ عمران خان کی تیسری شادی کی مبینہ فوٹیج نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نئی دلہن کا تعلق مانیکا فیملی سے ہے۔ اس خبر پر ابتدائی طورپر عمران خان کے بچوں کا موقف معلوم نہیں ہوسکا تاہم ذرائع کا کہناہے کہ ان کی بہنیں اس سے خوش نہیں۔

اپنی تیسری شادی سے متعلق عمران خان نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ ہار ماننا میرے خون میں شامل نہیں ہے۔ خان اس بار ایک بار پھر پرامید دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے یہ شادی کامیاب ہو گی، کچھ عرصہ قبل کپتان جب میڈیا کے سامنے آئے تو انگلی میں انگوٹھی تھی جس نے کئی سوال اٹھائے مگر کپتان سب کچھ گول مول کرنے کے چکر میں کچھ کچھ نمایاں بھی کر گئےتھے ۔ دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ عمران خان نے جمائما سے علیحیدگی کے بعد دوسری شادی معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی تھی جو جلدی ناکامی سے دوچار ہوگئی، اور مختلف وجوہات کی بنا پر دونوں میں علیحدگی ہو گئی، عمران خان کی پہلی شادی جمائما خان سے ہوئی تھی جمائما سے عمران کے دو بچے بھی ہیں۔ 9 سال بعد جمائما اور عمران کی شادی طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی۔ لیکن کچھ ذرائع کہتے ہیں تیسری شادی جہاں خان صاحب نے کی یا کرنے جارہے ہیں اس بہنیں خوش نہیں۔



عمران خان نے شادی کی ہیٹرل کرلی۔ دنیا نیوز by myvoicetv

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget