جولائی 3, 2016

چترال کے علاقے ارسون میں رات گئے سیلاب، متعدد افراد لاپتہ

 

چترال /دروش ( نمائندہ ٹائمز آف چترال 3 جولائی 2016)  ہفتے کی شب  ارسون کے پائیتاسون گول میں سیلاب آگیا۔ سیلاب نماز تراویح کے دوران آیا۔  پائیتاسون گاون میں واقع مسجد کو بہا کر لے گیا۔ سیلاب اس وقت آیا جب لوگ نماز تراویح میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق 10 افراد واقعے کے بعد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ رات ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ بڑے سیلابی ریلے نے نغر  کے قریب دریائے مستوج/چترال کو  روک رکھا ہے جس کی وجہ سے دریائے چترال کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی ہے اور دریا کے کنارے واقع کئی آبادیوں میں پانی گھس جانے کا خدشہ ہے۔ شام سے دروش اور اردگرد کے علاقوں میں بارش اور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔  راستے بند ہوجانے کی وجہ سے پولیس اور امدادی رضاکار متاثرہ گاوں تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ خبر جاری ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget