23 جولائی، 2016

پاک آرمی کا کیپٹن جنوبی وزیرستان میں شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر پہنچا دیئے گئے

 

گلگت (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 23 جولائی 2016) جنوبی وزیرستان میں پاکستان آرمی کے کیپٹن قیوم خان شہید ہوگئے ۔ کیپٹن قیوم خان گلگت بلتستان کے گاون پرنس آباد دنیور سے تعلق رکھتے تھے اور فروری 2016 سے جنوبی وزیرستان میں وطن عزیز کی دفاع کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ قیوم خان پاک فوج 5 کمانڈو بٹالیں سے تعلق رکھتے تھے۔ شہید کی جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبی گاوں پہنچا کر سپرد خاک کیا گیا۔ آرمی چیف، 10 کور، 5 کمانڈو بٹالین ، صدر پاکستان اور دیگر اداروں کی جانب سے ان کی مزار پر پھول چڑھائے گئے۔



کیپٹن قیوم خان شہید والدین کی اکلوتے بیٹے تھے۔ قیوم کے والدین کا تعلق ہنزہ علی آباد سے تھا ، دنیور میں مقیم ہیں۔ قیم 2009 میں پاک فوج میں شامل ہوگئے تھے، 2011 میں پاسنگ آوٹ کے بعد پنجاپ رجمنٹ سیکنڈ لیفٹننٹ کے طور پر شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد کمانڈوز کی تربیت حاصل کرنے کے بعد 2013 میں ایس ایس جی کمانڈوز میں شامل ہوگئے تھے، جولائی 2016 میں خالق حقیقی سے جاملے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں