31 جولائی، 2016

پاک فوج کے سپہ سالار #جنرل_راحیل_شریف کا شندور میلے کے اختتامی تقریب میں خطاب، کیا کہا؟ جانئے

 

چترال/شندور ( نمائندہ ٹائمز آف چترال : 31 جولائی 2016) شندور میلے کے اختتامی میچو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف مہمان حصوصی تھے۔ جنرل راحیل نے چترال ، شندورمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہے۔ اور آگے بھی کسی قربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی اور ملک دشمن دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے۔

شندور پولوفیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ شندور میں باصلاحیت اور ہونہار جوانوں کے درمیان آکر بہت خوش ہیں، شندور فیسٹول سیاحت کے فروغ کے لئے خوش آئند ہے، یہ میلہ ملک کے روشن مستقبل کی دلیل اورترقی وسلامتی کاترجمان ہے، یہ فیسٹیول دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ ہم اپنی روایات بلاخوف جاری رکھیں گے۔ وہ اس میلے کے کامیاب اور پرامن انعقاد پرمبارک باد پیش کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاک فوج دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ کرچکی ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعمیر و ترقی کے لئے دنیا میں پہچان بنے گا۔

سربراہ پاک فوج نے آفات اورمشکلات میں پاک فوج اورفرنٹیر کور کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج اور ایف سی نے ان مشکلات میں لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، آج پرامن فضا میں سانس لینا مسلح افواج کی بے پناہ کا میابیوں کا ثمرہے، پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمارا سفراسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا لیکن اس سفر میں کامیابی کا دار و مدار قوم کی مکمل حمایت اور نوجوان نسل کے کردار پر ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خوشی ہو یا مصیبت کی گھڑی، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سےدریغ نہیں کرے گی، انہیں اس بات کا احساس ہے کہ چترال اورگلگت کےلوگ کن مشکل صورت حال سے دوچار ہیں، پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بھی مدد کی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے اور متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال متنقل کیا، ایف ڈبلیواو نے 50 سے زائد مقامات پر پلوں تعمیر کئے اور سڑکوں کی مرمت کی۔

فائل فوٹو

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget