اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 اگست، 2016

پنجاب کے ہسپتالوں میں 1700 مریضوں کے لئے ایک ڈاکٹر، جبکہ حکومت کا شہبازشریف کیلیے 3 ارب روپے کا طیارہ خریدنے کا فیصلہ

 لاہور(ٹائمز آف چترال: نیوز ڈیسک)  پنجاپ میں 2450 بنادی مرکزصحت موجود ہیں لیکن ان میں 50 فیصد میں 1700 مریضوں کے لئے ایک ڈاکٹر موجود ہے۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ شبازشریف اوروی آئی پی موومنٹ کے لئے 3 ارب روپے  کا خصوصی طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس وزیر اعلیٰ کے استعمال کے لیے خصوصی سیسنا طیارہ تھا تاہم گزشتہ برس لینڈنگ کے دوران اس کا گئیر پھنس گیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

طیارے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے #آرام_دہ_سفر کے لیے مڈ جیٹ ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت ایک نیا طیارہ 3 ارب روپے میں جب کہ پرانا طیارہ 2 ارب روپے میں خریدا جائے گا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی،  پنجاب حکومت نے وی آئی پی موومٹ کے لئے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں