23 اگست، 2016

چترال؛ موٹر سائیکل حادثے میں نواجون جان بحق ایک اور حادثے میں 2 شدید زخمی

 

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال 23 اگست 2016) چترال میں موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کی وجہ تیز رفتاری ہے۔ چترال سنگور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ناظم الدین ولد نورشاہدین آج موٹر سائیکل حادثے میں جان بحق ہوگئے، ناظم الدین نور بک ڈپو کے نام سے دکان کے مالک تھے۔ 

گزشتہ ہفتے بونی کے قریب جونالکوچ کے مقام پر موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کی وجہ جونالکوچ سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں پشاور علاج کے لئے لے جایا گیا ہے۔ تیز رفتاری کے باعث وہ موٹر سائیکل کو قابل نہ کرسکے تھے اور سامنے سے آنے والی کار پیدل چلنے والی خواتین کو بچاتے بچاتے جا ٹکرئی تھی۔ جس کے باعث دونوں لڑکے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

خدا را اپنے بچوں کو بلاوجہ اور بلا ضرورت موٹرسائیکل مت دیں۔ اگر بوجہ ضرورت دے بھی دیتے ہیں تو سخت تاکید کے ساتھ دے دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget