
دنیا ایک "Global Village" بن چکا ہے۔ اب ڈیجیٹل خواندگی کے ذریعے ان لائن افرادی قوت کی مہارت سے استفادہ کرنے میں آسانیان پیدا ہوگئی ہیں۔ اور مغربی دنیا میں فری لانسنگ ایک زبردست شرح سے بژھ رہا ہے لیکن ہمارے نو جوانوں میں اس مہارت کا تجربہ بہت کم ہے۔
آغاخان اکنامک پلاننگ بورڈ راولپنڈی ، اسلا م آباد (AKEPB RWP/ISB) نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود تعلیم یافتہ نوجوانون کے لیے "Virtual Entrepreneurship" ورچوئل انٹرپرینیئرشپ او ر "Freelance training" فری لانس ٹرییننگ کا اغاز کردیا گیا۔
(فری لائنس: کسی ادارے یا کمپنی کے ساتھ آزادانہ طور پر کام کرنا، یا وہ لکھاری یا فن کار جو اپنے مضمون یا فن کے عوض پیسہ لیتا ہے)
آغاخان اکنامک پلاننگ بورڈ راولپنڈی ، اسلا م آباد (AKEPB RWP/ISB) نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تعاون سے بے روزگاری ختم کرنے کے لئے نوجوانون کو ای کامرس ، صلاحیتوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ کے ذریعے انکو عالمی مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانون میں Virtual Entrepreneurship اور Freelance training کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے ، کاروباری اور اقتصادی ماحول سے قطع نظر ترقی کے منازل طے کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان اس ٹرینینگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے علاقوں میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ نوجوانون کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی تیکنیکی تربیت دی جائے گی۔ اس ٹرینینگ کا دوسرا مقصد نوجوانون کے ذریعے گلگت بلتستان، چترال سمیت ملک کے دوردراز علاقوں میں فری لانسنگ اور کاروبار کے مواقع کو فروغ دلوانا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ