11 اگست، 2016

متحدہ عرب امارات کی سیٹلائٹ آپریٹر یاہ سیٹ کی پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے ساتھ شراکت، پاکستان کے 55 شہروں میں سروس فراہم کریں گے

 



کراچی(ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی سیٹلائٹ آپریٹر یاہ سیٹ (Yahsat) نے مقامی سروس پارٹنر پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر میں اپنی سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس یاہ کلک (YahClick) میں وسعت لانا ہے ۔

یاہ کلک (YahClick) پاکستان میں متعارف ہونے کے بعد شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں انفرادی اور کاروباری سطح پر انٹرنیٹ کی خدمات انتہائی مناسب نرخ میں فراہم کررہی ہے ۔ پاک ڈیٹا کام کے ساتھ شراکت داری سے ملک کی چھوٹی مارکیٹوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی میں مزید سہولت کا آغاز کیا جائے گا جو فی الوقت ٹیریسٹریل اور وی ایس اے ٹی (VSAT)سے چلنے والی سیٹلائٹ خدمات سے محروم ہیں۔ 

صارفین بشمول حکومت، افواج اور کاروباری اداروں کو قابل اعتماد سروس اور اس پر فوری عمل کی ضرورت ہوتی ہے اور یاہ کلک کے ذریعے اس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ صارفین کو بیک اپ لنکس، نگرانی اور اے ٹی ایم/ برانچ سرگرمی سمیت مختلف سرگرمیوں کے لئے تیزرفتار انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے ذریعے یاہ کلک کی خدمات ملک میں تکنیکی ، آپریشنل اور کسٹمر کیئر کے ساتھ بھی منسلک ہوجاتی ہیں۔ 

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ پاکستان میں سب سے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک آپریٹرز میں سے ایک ہے جو ملک کے بھر 55 سے زائد شہروں میں موجود ہے۔ یہ آپٹیکل فائبر، ریڈیو اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز کی ایپلی کیشنز کے ذریعے کمیونکیشنز کی مسلسل خدمات کی فراہمی میں مہارت رکھتا ہے۔ کمپنی فنانس، ٹیلی کمیونکیشنز، ہوا بازی اور توانائی سمیت مختلف شعبہ جات کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ 

یاہ سیٹ کے چیف کمرشل آفیسر ڈیوڈ مرفی نے بتایا، 
"پاکستان میں مختلف معاشی پروجیکٹس متعارف کرانے کے ساتھ اب یہاں تیز رفتار اور محفوظ انٹرنیٹ سروسز کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چاہے یہ چین پاکستان اقتصادی شاہراہ ہو جس سے روڈ نیٹ ورک میں نمایاں طور پر اضافہ ہوجائے گا یا تھر کول مائننگ پروجیکٹ ہو جس سے ملک میں توانائی اور بجلی کی پیداوار بڑھے گی ۔ حکومت اور کاروباری ادارے پائیدار براڈ بینڈ سروسز تلاش کررہے ہیں تاکہ وہ سیٹلائٹ کے ذریعے پرائمری یا سیکنڈری طور پر دور دراز مقامات سے رابطہ کرسکیں اور ڈیٹا شیئر کرسکیں۔ "

ڈیوڈ مرفی نے مزید کہا، 
"ہم اس سرگرم مارکیٹ میں پہلے ہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مخصوص ضرورتوں کے ساتھ ہمیں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے کی امید ہے جیسا کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ ملک کے اندر ہمارے ساتھ چوتھے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل ہوا ہے۔ اس شراکت داری کے ساتھ ہماری خواہش ہے کہ ملک کے مختلف طبقات کو جدید خدمات پیش کی جائیں اور علاقائی ترقی میں مزید سہولت فراہم کریں۔" 

پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے جنرل منیجر مارکیٹنگ سید حسین رضا نے بتایا، 
"ہم اپنی پروڈکٹ لائن میں نئی دلچسپ پروڈکٹ کے اضافے، یاہ سیٹ کے ساتھ پاکستان میں نئی انڈسٹریز کا اشتراک اور ان کے ساتھ کام کرنے اور اپنے ریونیو کی رفتار میں اضافے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ حکومت اور کاروباری شعبے میں اپنی مضبوط موجودگی کے ساتھ یاہ سیٹ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کی مدد کرے گا تاکہ ایک ہی ذریعے سے صارفین مکمل اطمینان کے ساتھ بزنس میں حیران کن کام کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس نئے کاروباری تعلق سے اس کی طاقت انتہائی مستحکم ہوجائے گی۔ 

یاہ کلک کے ذریعے مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اب پاکستان بھر میں صارفین پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے ذریعے گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس، بہتر ڈیٹا مینیجمنٹ اور موثر رابطے کے لئے تیزرفتار رسائی حاصل کرسکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget