اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 اگست، 2016

خوفناک حادثے میں 9 افراد جان بحق اور 40 زخمی ہوگئے

 

ٹھٹھہ (نیوز ڈیسک) سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں سے بھی 10 کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا، کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی ہوئے جن کو 
کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.
زخمیوں میں دس افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی۔ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس میں 3 مسافرموقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں