اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اگست، 2016

پاکستان سے معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے، دل دہلانے دینے انکشافات سامنے آگئے


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سے مبینہ طور پر بچوں کو اغوا کرکے اعضاء کی فروخت کے لئے انہیں تھائی لینڈ سمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے‘ پولیس نے لاہور سے سمگلنگ کے لئے اغواء کی گئی ایک بچی سمیت چھ بچوں کو بازیاب کرالیا ہے‘ جسمانی اعضاء کی فروخت کیلئے بچوں کے اغواء کے سکینڈل کی تحقیقات ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کے سپرد کردی گئی‘ بچوں کو گتے کے ڈبوں میں بند کرکے کارگو کے ذریعے بیرون ملک سمگل کیا جاتا تھا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر مظہر الحق کاکا خیل نے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ۔ بدھ کو ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور میں بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے اعضا فروخت کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے اسلام آباد نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

بچوں کے اغوا کے تحقیقات کی ذمہ داری ڈائریکٹر مظہر الحق کاکا خیل کو سونپی گئی ۔ مظہر الحق کاکا خیل نے کہا کہ بچوں کے قتل اور اعضا بیچنے سے متعلق معلومات ایف آئی اے کو فراہم کریں۔ اغواء‘ اعضاء بیچنے سے متعلق معلومات شہری ان نمبرز پر 03445511457, 051-2612281 پر دیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو اغواء کرکے اعضاء کی فروخت کے لئے انہیں تھائی لینڈ سمگل کرنے کا انکشاف ہوا اور پولیس نے لاہور سے سمگلنگ کے لئے اغواء کی گئی بچی سمیت چھ بچوں کو بازیاب کرالیا ہ ۔ذرائع کے مطابق بچوں کو بے ہوش کرکے ان کے منہ پر پٹیاں باندھی گئی تھیں جبکہ ان کے ٹانگیں اور ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے ۔ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی تصاویر سامنے آنے پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ۔ ایف آئی اے کی ٹیم لاہور پولیس کے ان اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرے گی جنہوں نے بچوں کو بازیاب کرایا جبکہ بچوں اور ان کے والدین سے بھی ایف آئی اے اہلکار ملاقاتیں کریں گے تاکہ اغواء کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں