1 اگست، 2016

جنرل کیانی اور جنرل راحیل شریف میں فرق کیا ہے؟ پڑھئے #پرویزمشرف کیا زبردست جواب دیا


کراچی (ویب ڈیسک) پاکاستان کے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے جنرل کیا اور جنرل راحیل کے حوالے سے زبردست بات کہہ دی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ جنرل (ر) کیانی اور موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ جنرل کیانی اور جنرل راحیل شریف کا کوئی مقابلہ نہیں۔ جس وقت جنرل کیانی کو توسیع دی گئی اس وقت ایسا کوئی عوامی مطالبہ نہیں تھا کہ جنرل کیانی کو توسیع دی جائے۔ سابق صدر پرویزمشرف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو جو عروج ملا وہ پاکستان میں کسی آرمی چیف کو آج تک نہیں ملا۔

سابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل کیانی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے ہیرو ہیں اور عوام میں زبردست مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ پورا پاکستان چاہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع دی جائے اور یہ ان کی عوامی مقبولیت کا عالم ہے ۔ جنرل (ر) مشرف نے کہا کہ راحیل شریف کو توسیع دینا وقت کی ضرورت بھی ہے۔ جنرل راحیل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget