1 اگست، 2016

کوک اسٹوڈیو کی منفرد ایجاد : #کوک_اسٹوڈیو فار دی ڈیف ۔ اب سماعت سے محروم افراد بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں گے


کراچی:  پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے قبل کوکا۔کولا پاکستان نے سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرانے کے لئے منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے پلیٹ فارم کے فلسفے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ملاپ سے کوک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم افراد کو بنیادی سطح کی موسیقی سننے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 

اس اسٹوڈیو جیسے منفرد نظام کی خاص بات یہ ہے کہ سماعت سے محروم افراد کو کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کو محسوس اور روشناس کرانے کے لئے ایک خصوصی صوفہ تیار کیا گیا ہے جس کے ساتھ سینکڑوں ارتعاشی انجنوں اور ایل ای ڈی لائٹس گانے کی آواز کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں ۔ اس صوفے کے گرد ایک بڑی ایل ای ڈی نصب ہے جو موڈ لائٹنگ کو بصری اضافے کے امتزاج سے روشناس کرتی ہے ۔ آخر میں صوفے کے سامنے ایک ایل ای ڈی اسکرین پر ویڈیو چلائی جاتی ہے جبکہ اسٹوڈیو میں گٹار، ڈرم کٹ اور کی بورڈ اسٹینڈ بھی نصب ہیں تاکہ مجموعی طور پر کوک اسٹوڈیو سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ 

یہ نظام چین میں ایجاد ہوا جس کا پہلی بار معائنہ رواں سال کے اوائل میں کوک اسٹوڈیو کی برانڈ ٹیم نے بینکاک میں کیا ۔ اس ضمن میں آٹھ طالب علموں کے ایک گروپ اور سماعت سے محروم افراد کے اسکول (ڈیف ریچ اسکول) کی فیکلٹی کے ارکان کو پہلے اس سسٹم کے آزمائش کے لئے بینکاک لے جایا گیا۔ ان کا تجربہ شاندار رہا جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار موسیقی سے حقیقی طور پر روشناس ہوئے ۔اس عظیم کامیابی کی بنیاد پر کوکا۔کولا پاکستان نے فیصلہ کیا کہ سماعت سے محروم زیادہ سے زیادہ افراد کی رسائی کے تصور کے ساتھ اس سسٹم کو طویل المیعاد بنیادوں پر استعمال کیا جائے تاکہ وہ بھی کوک اسٹوڈیو کی موسیقی سے لطف و اندوز ہوسکیں۔ یہ سسٹم جلد ہی پاکستان پہنچنے والا ہے ۔ 

اس تقریب کے بارے میں اپنے بیان میں کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا ، 
"کوکا۔کولا اپنے برانڈ کی تمام خصوصیات کی وجہ سے کوکا۔کولا لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے لئے سرگرم ہے۔ کوکا۔کولا سماجی رکاوٹوں کو کم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے جذبات اور تجربات کا اظہار کریں۔ تاہم عوام تک رسائی کے باوجود تقریبا 90 لاکھ افراد کسی نہ کسی حد تک سماعت سے محروم ہیں اور وہ کوک اسٹوڈیو کے جادو کو محظوظ نہیں ہوئے ۔ ہمیں واقعی خوشی ہے کہ وہ اب اس منفرد تجربے سے روشناس ہوگئے ہیں اور گزشتہ آٹھ سال سے جاری کوک اسٹوڈیو کے سیزن سے لطف اندوز ہونے والے دیگر افراد کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ "

پاکستان میں 30 سال سے کام کرنے والے ڈیف ریچ پروگرام (Deaf Reach Program) کے بانی و ڈائریکٹر رچرڈ گیری نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے، 
"کوک اسٹوڈیو سے اشتراک سماعت سے محروم افراد کی بااختیار ی سے متعلق ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے جس کے ذریعے نہ صرف انہیں اس نئے تجربے سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا بلکہ وہ کامیابی حاصل کرنے کے بھی قابل ہوجائیں گے ۔ کوک اسٹوڈیو کے اس نئے اقدام سے وہ تمام لوگ جو اکثر نظر انداز رہ جاتے ہیں ، ان کے بارے میں مزید آگہی پھیلے گی اور عام سامعین کو سماعت سے محروم افراد کو درپیش مسائل کو بہتر آگہی کے ساتھ سمجھنے میں مدد ملے گی۔ "

کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے بھرپور سیزن ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ اگست میں متعارف کرادیا جائے گا۔ اس میں نہ صرف بڑے گلوکار اور بہت سے نئے باصلاحیت گلوکار بھی شامل ہوں گے جن کے لئے کوک اسٹوڈیو کا وعدہ ہے کہ وہ ان کے کیریئر کے آغاز کی بنیاد بنے گا جس طرح وہ کوک اسٹویو کے سابق سیزنز میں دیگر افراد کے لئے رہا۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget