21 اگست، 2016

مسلم لیگ کےاہم ترین رہنما کی پی پی میں شمولیت، اور ن لیگ کی اہم اتحادی جماعت بھی ن لیگ سے علٰحیدہ ہوگئی

 

سندھ / لندن ( نیوزڈیسک) فنکشنل لیگ کے اہم رہنما امتیازشیخ نےلندن میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری سےملاقات کے بعد پی پی میں شملولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ امتیاز شیخ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تصدیق ترجمان بلاول ہاؤس نےبھی کردی ہے۔ امتیازشیخ اس وقت رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں اوران کا شمارمسلم لیگ فکنشنل کے سینئرترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ مسلم لیگ فکنشنل وفاق میں مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت ہے۔ اور اس بدولت امتیازشیخ وزیراعظم نوازشریف کےمعاون خاص بھی تھے۔ امتیازشیخ سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کےسیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیازشیخ کے(ف) لیگ چھوڑنےکی وجہ وفاقی وزیرصدرالدین شاہ راشدی بنے۔ امتیازشیخ صدرالدین راشدی کےرویےسےمتعلق کئی بار پارٹی رہنما پیرپگاراکو آگاہ کر چکے ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ امتیازشیخ جلد سندھ اسمبلی کی رکنیت سےاستعفی دیں گے۔ رپورٹس کے مطابق امتیاز شیخ کو سندھ میں اہم ذمہ داری بھی ملے گی۔ آنے والے وقت میں فنکشنل لیگ کے کئی بڑے نام اور ارکان اسمبلی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ 

دوسری جانب سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکمران پارٹی سے اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا انضمام بھی ختم کردیا ہے۔ اب ممتاز بھٹو سندھ نیشنل فرنٹ کو سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر دوبارہ فعال اور منظم کریں گے۔ ابراہم ابڑو کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا فیصلہ ممتاز بھٹو کی زیر صدارت سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے 100ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر کے سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ انفرادی حیثیت میں بحال کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget