4 اگست، 2016

جلد پاکستان آوں گا، پارٹی منظم ہوجائے گی: پرویز مشرف

 

دبئی (ویب ڈیسک)  سابق صدر پرویز مشرف نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے دبئی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دبئی میں پارٹی کی گلوبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ اے پی ایم ایل پرویز مشرف نے کہا کہ وہ پاکستان سے بھاگے نہیں ہیں علاج کے لئے بیرون ملک آئے ہیں۔  جلد پاکستان واپس جاؤں گا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لوں گا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ منظم کیا جائے گا اے پی ایم ایل کے شعبہ اطلاعات مطابق پرویز مشرف میڈ یا میں بھی آتے رہیں گے، ان کے متعلق لوگوں کے غلط تاثرات کا جواب بھی دیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget