15 اگست، 2016

چترال میں جشن آزادی کی تقریبات، سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور سکولوں و کالجوں میں تقریبات

 

چترال ( نمائندہ ٹائمز آف چترال)  پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی   کے طور پر پورے پاکستان میں جوش  و جذبے سے منایا گیا، پاکستان کے دیگر اضلاع کی طرح چترال میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔  اس سلسلے کی بڑی تقریب چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی، جس میں کمانڈنٹ سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ سمیت  دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ نے پرچم کشائی کی۔ فرنٹئیر کور پبلک سکول اور  چترال ماڈال کالج کے طلباء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جنہوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ 


یوم آزادی کی ایک اور تقریب  کانٹیننٹل ماڈل سکول میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی سی چترال  اسامہ وڑائچ   ، ایم پی اے سید سردارحسین،  تحریک انصاف کے رہنما رحمت غازی اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات  شریک تھیں۔  تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کالج کے طلباء نے
مختلف ثقافتی شو زپیش کئے۔  تقیریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مختلف میدانوںمیں نمایاں کام کرنے والوں کو  اور  کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ آغا خان ہائر سکنڈری سکولوں کی بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبات کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ شندور میلہ  2016 میں گلگت کےخلاف کامیابی حاصل کرنے والی  چترال پولو ٹیم کو بھی نوازا گیا۔


تصاوری کرٹیسی : ڈی سی چترال فیس بک پیج

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget