اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 اگست، 2016

نوازشریف ڈرتے ہیں جنرل راحیل شریف سے، ان کی توسیع کی باتیں اس لئے کی جاتی ہیں:عمران خان

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نواز شریف جنرل راحیل شریف سے ڈرتے ہیں اس لیے ان کی توسیع کی باتیں کی جاتیں ہیں، وزیراعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کو ایک سائیڈ پر کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے ن لیگ کے رہنماوں کی جانب سے کبھی فیلڈ مارشل اور کبھی توسیع دینے کی باتیں سامنے آتی رہتی ہیں: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان۔ 

بنی گالا میں میڈ یا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے ایک رہنما نے بتایا کہ راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے مسترد کردی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہر چیز کو پیسے سے خریدنا چاہتے ہیں، نواز شریف نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز کو بی ایم ڈبلیو کا تحفہ دینے کی کوشش کی تھی،عدالتوں میں بھی پیسے لگائے، لفافہ جرنل ازم شروع کی، اپوزیشن کو بھی خریدا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہر ادارے کو پیسے لگا کر خریدا لیکن انہیں ایک جگہ سے ڈر لگتا ہے اس لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں سامنے لاتے رہتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں