17 اگست، 2016

بحری قزاقوں نے تیل سے بھرا ہوا ملائشین آئل ٹینکر 'ہائی جیک' کرلیا

 

کوالالمپور(نیوز ڈیسک) ملائیشین میری ٹائم کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا آئل ٹینکر ہائی جیک کرلیا گیاہے حکام کا کہا ہے کہ ٹینکر میں 9 لاکھ لیٹر ڈیزل بھرا ہوا تھا اسے ہائی جیک کرکے انڈونیشیا کی سمندری حدود میں لے جایا گیا ہے۔  (ایم ایم ای اے) ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ ایم ٹی ویئر ہارمنی نامی جہاز انڈونیشا کی سمندری حدود میں موجود ہے۔ ایم ایم ای اے کے ڈائریکٹر احمد پزی ایب کہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تصدیق کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اسے انڈونیشیا لے جایا گیا ہے۔ ہائی جیک ہونے والا ٹینکر ویئر ہارمنی نامی ملائیشیا کے ٹان جنگ پیلی پاس پورٹ سے پیر کے روز روانہ ہوا تھا۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہائی جیک ہونے والے ٹینکر میں موجود تیل کی مالیت تقریباً 3لاکھ 92 ہزار7 سو 95 ڈالر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget