9 اگست، 2016

وادی ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا، گورنر ہاوس میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

 


گورنر ہاوس میں معاہدے پر دستخط کئے جارہے ہیں، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی اور دیکر اراکین تقریب میں  موجود ہیں

گلگت (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک)  گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے قیام کے لئے معاہدہ پر دستخط کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام نے شرکت کی ۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز کالج کریم آباد ہنزہ میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے قیام کے سلسلے میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے اس موقع پر معاہدے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدلحمید لون اور گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کی پرنسپل مسز زہرہ بانو نے دستخط کئے ہیں ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کا اعلان صدر ممنون حسین نے اکتوبر 2014 ؁ء اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپریل 2015 ؁ء میں کیا تھا ۔ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ اجاز ت دے دی ہے ۔اس معاہدے کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے کلاسز گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں شروع کئے جائینگے ۔اس کیمپس کے لیئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کے دن رات کوششوں سے کے آئی یو ہنزہ کا کیمپس منظور ہوا اور اس کے باقاعدہ کلاسز کا انعقاد ممکن ہوا ۔ اور کچھ دنوں میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں کلاسز شروع ہونگے ۔اس معاہدے کے تحت کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے کلاسز گرلز ڈگری کالج کریم آباد میں باقاعدہ شروع ہونگے ۔بعد ازاں کے آئی یو اپنی کیمپس کی بلڈنگ تعمیر کریگا ۔اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے آیو ہنزہ کیمپس کے مکمل تعمیر تک تمام سہولیات فراہم کریگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر عملدر آمد جاری ہے اور کے آئی یو ہنزہ کیمپس کا باضابطہ آغاز ہو ا ہے جس سے ہنزہ اور ملحقہ علاقو ں کے طلباء و طالبات کو اپنے گھر کے دروازے پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے ۔گلگت بلتستان میں معیار تعلیم کو بلند رکھنے کے لیئے مزید اقدامات کئے جائینگے اس سلسلے میں غذر اور دیامر میں بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کھولنے کے لیئے اقدامات کئے جائینگے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget