9 اگست، 2016

کوئٹہ حملہ، اہم ترین سیاسی شخصیت نےبھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے لانے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے جس کے شواہد موجود ہیں جب کہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے ملاقات کروں گا اور شواہد پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاررائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے بار بار شواہد دے رہا ہوں اور پرسوں بھی وزیرداخلہ کو شواہد دئیے، ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردوں نے پہلے ہمارے وکیل کو قتل کیا پھر خودکش حملہ آور نے ہسپتال میں خود کو اڑایا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کوئی دین مذہب نہیں جنگ کے دوران بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی عوام کو تحفظ دیا آئندہ بھی دینگے، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ 


کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے جس کے شواہد موجود ہیں جب کہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے ملاقات کروں گا اور شواہد پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاررائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے بار شواہد دے رہا ہوں اور پرسوں بھی وزیرداخلہ کو شواہد دئیے، ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردوں نے پہلے ہمارے وکیل کو قتل کیا پھر خودکش حملہ آور نے ہسپتال میں خود کو اڑایا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کوئی دین مذہب نہیں جنگ کے دوران بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی عوام کو تحفظ دیا آئندہ بھی دینگے، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget