19 اگست، 2016

اگر حالت یوں ہی چلتے رہے، تو مارشل لاء لگا دوں گا، صدر نے اہم اعلان کردیا

 

یوکرائن (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 19 اگست 2016) اگر حالت مزید خرابی کی طرف گئے تو مارشل لاء لگا دونگا۔ یوکرائن کے صدر پیٹروپوروشنکو نے اہم اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیار بیٹھے کہ اگر مشرقی ریجن اور کریما کے قریب سیپریشن لائن میں حالت مزید گھمبیر ہوگئے تو وہ فوراً مارشل لالگادینگے۔ کریما اور یوکر ائن کے مشرقی حصے میں اگر حالات مزید خرابی کی طرف جانے لگے تو مارشل کا نفاذ خارج از امکان نہیں: صدر نے میڈیا کو بتایا۔

انہوں نے کہ گزشتہ رات مشرقی یوکرائن میں سرکاری اہلکاروں پر ان کی پوزیشنوں پر متعدد حملے کئے گئے ہیں، اس لئے خدشہ ہے کہ اس ریجن میں تصادم مزید بڑھ سکتا ہے اور حالات مزید خرابی کی طرف جاسکتے ہیں۔ اس لئے یوکرائن کی فوجیں حملوں کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری فوج دشمن کا مقاملہ کرنے کے لئے تیار ہے، مشرقی یوکرائن میں دشمن نے ڈونبس اور کریما کے ساتھ ملحقہ انتظامی سرحد پر قبصہ کئے ہوئے ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر پوروشنکو نے ملک کے قانون نافذ کرنے والے اور دفاعی اداروں کو حکم دیا تھا کہ کریما اور مشرقی یوکرائن میں اپنے یونٹس کو ہائی الرٹ رکھیں، چونکہ ماسکو نے کیو پر کریما پر دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا اور مزید اقدامات پر زور دیا تھا جس کو یوکرائن نے مسترد کرتے ہوئے اسے ماسکو کی جانب سے اپنی فوجیوں کی دوبار تعیناتی اور یلغار کے لئے جواز قرار دے دیا تھا۔ کریما 2014 سے قبل یوکرائن کا حصہ تھا لیکن 2014 میں ریفرنڈم کے ذریعے روس کے ساتھ شامل کرلیا گیا تھا، جس کو کیو اور مغربی طاقتوں نے مسترد کردیا تھا۔ مشرقی یوکرائن میں علیحیدگی پسندوں اور سرکاری افواج کے درمیان جنگ اپریل 2014 سے جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget