اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 اگست، 2016

پرویزمشرف نے 2018 کے الیکشن کے لئے بڑی پیش گوئی کردی، کس کی ہوگی جیت؟

کراچی(این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سامنے نہ آئی تو 2018 میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کے ہی قدم چومے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کالاباغ ڈیم نہ بنانے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت کی حکومت نے انہیں کہا کہ اگرایساکیاتووہ گھر بھی نہیں جا پائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ حکمرانی کے مزے اٹھانے والے اس وقت ن لیگ کی قیادت کو برابھلا کہتے تھے اب انہیں کہتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل بنتے ہیں تو آرمی چیف کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ وہ انکشافات سے بھرپور دوسری کتاب لکھ رہے ہیں جو دو چار ماہ میں شائع ہو جائے گی۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیاکہ آصف زرداری اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں نوازشریف رہیں گے تو وہ بھی بچے رہیں گے۔پرویزمشرف نے کہاکہ 2008 میں امریکی عہدے دار چاہتے تھے کہ وہ صدر رہیں اور بے نظیر وزیراعظم بن جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں