اکتوبر 23, 2016

سابق ایم این اے #چترال شہزادہ محی الدین علیل ، ہسپتال میں اے پی ایم ایل رہنمائوں کی عیادت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چترال کے سابق ایم این اے ، اور موجودہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے والد گرامی  شہزادہ محی الدین علیل ہیں،   اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔  آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کورڈینیٹر احمد رضاقصوری اور سیکریٹیری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے  اسلام آباد میں شہزادہ محی الدین کی عیادت کی، اس موقع پر اے پی ایم ایل چترال کے ممبر نیشنل اسمبلی شہزادہ افتخار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احمد رضاقصوری نے پرویز مشرف  کی دعائے صحت کا پیغام بھی پرنس محی الدین کو پہنچایا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget