اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 نومبر، 2016

کرپشن اسکینڈل، وزیراعظم برطرف، صدر نے وزیر خزانہ کو بھی فارغ کردیا

سیول (ویب ڈیسک) پاکستان میں آئے نہ آئے کوریا میں تبدیلی آگئی ۔ کورین نے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دے دیا۔ جنوبی کوریا کی صدر پارک جیون نے مشہور کرپشن اسکینڈل ’چوئے گیٹ ‘ کے الزامات پر وزیراعظم وانگ کیوآن کو برطرف کردیا اور ایک سینئر صدارتی سیکریٹری اور دارالحکومت سیول کی کمین یونیورسٹی کے پروفیسر کم بیانگ جون کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ ایک روز قبل صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ملک کے وزیرخزانہ بھی فارغ کرکے یم جونگ یونگ کو نیا وزیرخزانہ اور نائپ وزیر اعظم مقرر کردیا، یم جونگ فنانس سروس کمیشن کے چیرمین ہیں۔ صدر نے پبلک سیفٹی اور سیکیوریٹی کے وزیر کو بھی  چلتا کرکے نیا وزیر مقرر کردیا۔ 

صدر کے خلاف ہزاروں کورین عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے، جو یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ پارک جیون فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ مظاہرین ہاتوں میں کیندلزاور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے جن پر لکھا تھا ‘who is the real presiden?’۔ جنوبی کوریا کی حکومت آج کل ’چوئے گیٹ‘ اور ’چوئے سونامی‘ اسکینڈلز کی وجہ سے حدف تنقید ہے ۔ جنوبی کوریا کی صدر کی ایک پرانی واقف کار اور مشیر60 سالہ چوئے سون سل کی جانب سے اپنے ذاتی مفاد کیلیے حکومتی معاملات میں عمل دخل کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سے خاتون صدر پارک جیون ہے عوامی حلقوں اور اپوزیشن کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

31 اکتوبر کو پولیس نے صدر کی خاتون دوست چوئے سون سل کو بھی حراست میں لیا تھا جن پر الزامات ہیں کہ انھوں نے کورین صدر سے دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی اداروں کیلئے خزانے سے رقوم حاصل کئے۔ اس کے علاوہ چوئے پر ریاستی فنڈز میں خوردبرد اور صدارتی اختیارات میں بھی اپنی مرضی شامل کرنے کا بھی انکشاف ہواتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں