4 نومبر، 2016

مشرف موجودہ حکمرانوں سے بہتر تھے: مشرف پر کرپشن کا الزام ثابت ہوتوسیاست ہی چھو ڑ دونگا : شیخ رشید

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مشرف آمر ضرور تھا مگر موجودہ حکمرانوں سے بہتر بہتر تھا ، اگر مشرف پر کرپشن کا الزام ثابت ہو تو میں ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دونگا ۔ ان خیالات کا اظہار کیا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے۔ انہوں نے کہا  کہ نوازشریف کرپٹ ہیں ، کرپشن اور کرپٹس کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔  پنجا ب کے حکمران طاقت کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں ۔ ہمارا جلسہ روکنے کے لئے راستے بند کر دیے گئے۔ میں بھی کسی سے لفٹ لیکر سپریم کورٹ پہنچا ہوں ۔ حکمرانوں کو کرسی سے اتارنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، اب ساری ذمے داری سپریم کورٹ پر آگئی ہے۔ عوام ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔


گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ جس طرح   28 اکتوبر کو نکلے تھے اسی طرح 2 نومبر کو بھی نکلیں گے کیونکہ ہم نواز شریف سے نجات چاہتے ہیں اور ”را “کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ نیشنل سیکورٹی کو مودی کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے ۔ 2 نومبر کو ہم لا ل حویلی ، لیاقت باغ یا بنی گالہ کہیں سے بھی نکلیں گے او ر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کا معاملہ پی ٹی آئی والے جانیں۔

نواب اکبر بگٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی غار میں تھے اور اندر سے ہی راکٹ لانچر چلا جس سے غار گر گئی اور انکی موت ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے پانامالیکس سےمتعلق کمیٹی میں صرف بیوروکریٹس اورپولیس ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget