اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

8 دسمبر، 2016

چترال انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان، جان بحق افراد کی تفصیل



چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) طیارہ حادثے میں پورا ملک سوگوار ہے، چترال میں بھی فضا سوگوار ہے۔ ہر طرف افسوس اور تعزیتی پیغامات مل رہی ہیں۔ چترال کے ناظم مغفرت شاہ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات سے تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

چترال کے ایم این اے اور ایم پی ایز اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے جان بحق افراد کے لئے دعائیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کئے ہیں۔ ناظم چترال نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے جان بحق افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چترال لائی جائیں گی۔

ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اور ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان، سردارحسین، فوزیہ ضلعی ناظمین اور دیگر رہنماوں نے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعائیں اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق جان بحق افراد میں سے 7 کا تعلق لوٹ کوہ، ایک کا زئیت ، ایک کا مودیر، ایک کا بکرآباد اور دو کا تعلق زرگراندہ سے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں